لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، قاتل بھتیجا بیوی سمیت گرفتار

اسٹاف رپورٹ

لاہور : لاہور ميں عمر رسيدہ ليڈی ڈاکٹر کے اندھے قتل کا سراغ لگاليا گيا، مقتولہ کو جائيداد کے تنازع پر سگے بھتيجے نے اپنی بيوی کے ساتھ مل کر قتل کيا۔

مقتولہ لیڈی ڈاکٹر فرخ رفیع کو اس کے تعلیم یافتہ بھتیجے نوید نے قتل کیا، اس گھناونے جرم سے متعلق ميڈيا کی جانب سے سوالات پر ايسے جواب ديا جيسے کوئی سياسی ليڈر پاليسی بيان ديتا ہے۔

ملزم نے اپنی اہليہ کے ساتھ مل کر خاتون ڈاکٹر کو موت کے گھاٹ اتارا اور واردات کے بعد بظاہر پوليس کی معاونت بھی کرتا رہا۔

مقتولہ 77 سالہ کرنل (ر) ليڈی ڈاکٹر فرخ رفيع کی لاش 22 ستمبر کو ماڈل ٹاؤن ميں ان کی رہائشگاہ سے ملی تھی، پوليس نے مختلف پہلوؤں پر تفتيش کرتے ہوئے مقتولہ کی پراپرٹی اور اثاثوں کی تفصيلات حاصل کيں اور بالآخر قتل کی وجوہات سامنے آگئيں۔

پوليس کے مطابق ملزمان سے مزيد تحقيقات جاری ہيں، قتل کی واردات ميں مزيد رشتہ داروں کے ملوث ہونے کا شبہ بھی ظاہر کيا جارہا ہے۔ سماء

Hayatabad

Azadi March

premier

staff

fighter

Tabool ads will show in this div