صدر زرداری کا مبینہ خط؛ نے پاکستانی سیاست میں ہلچل

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد:  منصور اعجاز کے توسط سے امریکی اعلٰی قیادت کو صدر  زرداری کی جانب سے ارسال کئے گئے مبینہ خط سے متعلق خبروں نے پاکستانی سیاست میں ہلچل مچارکھی ہے ۔۔  نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ امریکا میں پاکستانی سفیر حسین حقانی کو ہٹانے کی باتیں کی جارہی ہیں ۔۔

نیوکلئر فزکس میں اعلی تعلیم یافتہ پاکستانی نژاد امریکی تاجر منصواعجازکی جانب سے صدرمملکت کا مبینہ خط  سابق امریکی چیف اف سٹاف ایڈمرل ریٹائرڈ مائیک مولن کو پہنجانے کے انکشاف نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا رکھی ہے۔

خط کے مندرجات کے بارے میں کوئی واضع ثبوت تو منظرعام پرنہیں آیا ۔ تاہم کہا یہ جارہا ہے کہ اس میں  ایک اہم ملکی ادارے پرالزامات لگائے گئے ہیں۔ ادھر مائیک مولن نے خط موصول ہونے کی تصدیق تو کی ہے مگراسکے مندرجات بارے ایک لفظ نہیں کہا۔۔

گذشتہ رو روز میں صدرآصف علی زرداری، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اورآرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی دومرتبہ ایوان صدرمیں گھنٹوں  سرجوڑے خط سکینڈل کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیتے رہے۔۔

امریکہ میں پاکستان کے سفیرحسین حقانی کووضاحت کیلئے طلب بھی کیا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی نے اعلی سطحی اجلاس میں سفیرحسین حقانی کوفارغ کرنے کا بھی اصولی فیصلہ کیا ہے۔ ادھرحسین حقانی نے بھی استعفی دینے کی مشروط پیشکش کردی ہے۔۔

مسلم لیگ نون کا کہنا ہے کہ حکومت ملکی خود مختاری سے کھیل رہی ہے اورایڈمرل مولن کی جانب سے خط کی وصولی کی تصدیق سے سب کچھ واضح ہوگیاہے۔تاہم حکومتی جماعت اور خود ایوان صدر نے اس کی تردید کی ہے۔۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے اعلی سطح کے اجلاس میں امریکا میں پاکستان کے سفیر کو ہٹانے کابھی فیصلہ کرلیاگیاہے۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ حسین حقانی مستعفی ہونےکی پیش کش کردی ہے۔۔

میڈیا رپورٹس کیمطابق اعجازمنصورکا نام عالمی سطح کے کئ حساس سکینڈلزمیں گذشتہ دودہائیوں سے منظرعام پرآہا ہے۔تاہم ایڈمرل مولن کو صدر مملک کی جانب سے مبینہ خط پہنچانے کا معاملہ حقیقت یا فسانہ اورآیا حسین حقانی کا بھی کوئی کردار ہے اس کا تعین ہونا ابھی باقی ہےحکومت نے سارے معاملے کی تحقیقات کرانے کابھی اعلان کیا ہے۔ طاہرراٹھور سماء اسلام آباد

خبر دیکھنے کیلئے ویڈیو کا بٹن کلک کیجئے

میں

کا

نے

birthday

Red Zone

war

Tabool ads will show in this div