سعودیہ عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے معاوضے کا اعلان

overseas-pakistanis ریاض :  سعودی عرب میں پھنسے تقریباً5688 پاکستانی ورکرز کے خاندانوں کو پچاس ہزار روپے فی خاندان معاوضہ کی ادائیگی کی جائے گی۔ خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں پھنسے تقریبا5688 پاکستانی ورکرز کے خاندانوں کو پچاس ہزار روپے فی خاندان معاوضہ کی ادائیگی کی جاچکی ہے۔ سمندر پار پاکستانیز فاﺅنڈیشن کے حکام کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی ورکرز کے خاندانوں کو معاوضوں کی ادائیگی کی جارہی ہے۔ حکام نے بتایا کہ باقی ماندہ ورکرز کا جونہی ڈیٹا بذریعہ سفارتخانہ او پی ایف کو موصول ہوگا ان کے خاندانوں کو معاوضوں کی ادائیگی کے چیکس جاری کردئےے جائیں گے۔ حکام نے بتایا کہ معاوضوں کی ادائیگی او پی ایف اور پاکستان بیت المال کی کوششوں سے جاری ہے۔ یہ بات یہاں قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں تقریباً8500 پاکستانی مزدور دیوالیہ سعودی کمپنیوں سے واجبات کی عدم ادائیگی، اقامہ کی تجدید، ورک پرمٹوں کی منتقلی اور ملازمتوں کے حصول کیلئے مشکلات کا شکار ہیں۔ سماء

FUNDS

RIYAL

LABOURS

SAUDIA ARAB

Tabool ads will show in this div