آئی ایم ایف سربراہ کی پاکستانی اقتصادی کارکردگی کی تعریف

IMF Managing Director Lagarde speaks during an emerging markets conference in Islamabad اسلام آباد : کرسٹیان لیگارڈے کی جانب سے گزشتہ تین برس کے دوران پاکستان کی جانب سے شاندار اقتصادی کارکردگی کی تعریف کی گئی ہے۔ اس موقع پر پاکستان کی مکمل ابھرتی ہوئی مارکیٹ کیلئے اقدامات کے ضمن میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ  بھی کیا گیا۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیان لیگارڈے نے آئی ایم ایف کے تعاون سے پروگرام کے تناظر میں گزشتہ تین برس کے دوران پاکستان کی جانب سے شاندار اقتصادی کارکردگی کو سراہا ہے۔ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے نام اپنے ایک مکتوب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے میکرو اکنامک استحکام معیشت کے ابھرنے کی صلاحیت اور نتیجہ خیز نوعیت کے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے ذریعہ اقتصادی بڑھوتری کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے ان اہم کامیابیوں پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مبارکباد دی اور اپنے حالیہ دورہ کے دوران حکومت کے اقتصادی اصلاحات کے پروگرام پر مفید بات چیت اور رابطوں پر ان کی تعریف کی۔ IMF Managing Director Lagarde speaks during an emerging markets conference in Islamabad کرسٹیان لیگارڈے نے 24 سے 26 اکتوبر کے درمیان پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اس دورہ کے دوران انہوں نے وزیراعظم محمد نواز شریف، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور حکومت کی اقتصادی ٹیم کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ وزیر خزانہ کے نام اپنے مکتوب میں کرسٹیان لیگارڈے نے پاکستان کی مکمل ابھرتی ہوئی مارکیٹ کیلئے اقدامات کے ضمن میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ سماء

International Monetary Fund

Managing Director

Floats Currency

Pakistan achieves great success in three years

macro-economic stability

Tabool ads will show in this div