اسلام آباد : جڑواں شہروں راول پنڈی اور اسلام آباد میں جعلی نوٹوں کی بھرمار ہوگئی، جس سے شہری پریشانی سے دوچار ہیں۔
جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں جعلی نوٹ عام ہو نے سے عام لوگ شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آبادمیں جعلی نوٹ عام ہوگئے ہیں، کاروباری حضرات اور دکانداروں کو لاکھوں کی مالیت کے جعلی نوٹ تھما کر فراڈ کیا گیا ہے۔

جعلی نوٹ میں 1000اور5000 کے بڑے نوٹ شامل ہیں۔ اس لئے شہریوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ جب بھی کسی پیسوں کی لین دین کی جائے تو احتیاط ضروری ہے تاکہ جعلی نوٹ کے فراڈ سے محفوظ رہا جا سکے۔ سماء