پٹیل پاڑہ ٹارگٹ کلنگ،سی سی ٹی وی فوٹیج سماء کومل گئی

کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں دو افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی سنسنی خیز سی سی ٹی وی فوٹیج سماء کو موصول ہوگئی ہے۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دہشت گرد موٹر سائیکل پر سوار تھے، جو فائرنگ کے بعد بھاگ نکلے، تاہم عینی شاہدین نے ملزمان کو شناخت کرلیا ہے۔
فوٹیج میں فائرنگ کرنے والے ملزمان کے حلیے بھی واضح ہیں، ملزمان کی تعداد چار تھی، جو دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ جب کہ ایک حملہ آور نے موٹر سائیکل سے اتر کر فائرنگ کی۔
دوسری جانب پٹیل پاڑہ فائرنگ کیس میں سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فیصل رضا عابدی کے گھر سےبڑی تعداد میں ہتھیار برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔ سماء