مریم نواز سن لیں ملک میں بادشاہت نہیں جمہوریت ہے، عمران خان

ویب ایڈیٹر

میانوالی : عمران خان کہتے ہیں کہ مریم نواز سن لیں ملک میں بادشاہت نہیں جمہوریت ہے، ظلم سہنے والی قوم کی حالت کبھی نہیں بدلتی، گو نواز گو کہنے والوں کو جو مارے گا قانون توڑے گا، کسی گلو بٹ نے تشدد کیا تو نہیں چھوڑیں گے، ایسا نظام لائیں گے جس میں آسانی سے انصاف ملے، پورے پاکستان میں یکساں تعلیمی نصاب ہوگا۔

میانوالی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے ووٹ دے کر اسمبلی میں پہنچانے والوں کا احسان کبھی نہیں بھول سکتا، اتنے بڑے جلسے پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آپ کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑوں گا۔

پی ٹی آئی چیف نے کامیاب جلسے پر میانوالی کے عوام کا بار بار شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دیگر جماعتوں کو ایسا جلسہ کرنے کیلئے 6 ماہ لگیں گے، میانوالی میں اتنا بڑا جلسہ پہلے کبھی نہیں دیکھا، شہر کے کسی جلسے میں پہلی بار خواتین کی اتنی بڑی تعداد دیکھی۔

وہ کہتے ہیں کہ ظلم کے سامنے کبھی نہ جھکنا، گو نواز گو کا نعرہ غیر قانونی ہے نہ بری بات، ظلم سہنے والی قوم کی حالت کبھی نہیں بدلتی، کبھی کسی کے سامنے جھکا ہوں نہ آپ کو جھکنے دوں گا، جو معاشرہ ظلم کے بت کو پوجتا ہے تباہ ہوجاتا ہے، جمہوری نظام میں ہر انسان کو آزادی اظہار کا حق ہوتا ہے، نیا پاکستان بنانے کیلئے ظالموں کا مقابلہ کررہا ہوں۔

پی ٹی آئی چیف کا کہنا ہے کہ مریم نواز یہ بادشاہت نہیں جمہوریت ہے، گو نواز گو کہنے والوں کو جو مارے گا قانون توڑے گا، کسی گلو بٹ نے تشدد کیا تو نہیں چھوڑیں گے، پنجاب کی پولیس کو ٹھیک کرنا ہے انہیں گلو بٹ نہیں بنانا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کے بلوں نے کسانوں کی کمر توڑ دی، بھارت کی طرح پاکستان کے کسانوں کی مدد کروں گا، ملک میں مہنگائی کی وجہ سے لوگ پس رہے ہیں، ایسا نظام لائیں گے جس میں آسانی سے انصاف ملے، پورے پاکستان میں یکساں تعلیمی نصاب ہوگا، نمل یونیورسٹی پاکستان کی بہترین یونیورسٹی ہوگی۔ سماء

ملک

law

horse

spy

عمران خان

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div