گلگت : مسافر وین میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، متعدد افراد زخمی

ویب ایڈیٹر

گلگت : گلگت میں مسافر وین میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق اور خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کی نوعیت کا علم نہیں ہوسکا، پولیس نے تفتیش شروع کردی۔

پولیس کے مطابق گلگت کے مضافی علاقے جانے والی وین میں عالم برج کے قریب دھماکا ہوگیا جس میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، 4 خواتین سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جن میں کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کہتے ہیں کہ دھماکے کی نوعیت سے متعلق ابھی کچھ معلوم نہیں ہوسکا، پولیس نے تحقیقات کا  آغاز کردیا ہے۔ سماء

زخمی

MQM

Karan Johar

Operation

coup

piracy

Tabool ads will show in this div