عبداللہ شاہ غازی کاسالانہ عرس شروع،سخت سیکیورٹی میں زائرین کی آمد

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
کراچی : عبداللہ شاہ غازی کے سالانہ عرس کی تقریبات جاری ہیں۔ زائرین کی بڑی تعداد مزار پر حاضری دے رہی ہیں۔ مزار کے اندر اور ارد گرد سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

حضرت عبداللہ شاہ غازی کے بارہ سو اکیاسی ویں عرس کی تقریبات میں زائرین نے دھمال ڈال کر نظرانہ عقیدت پیش کیا۔ تین روزہ عرس میں زائرین دور دور سے شرکت کے لیے آئے ہیں۔

بدھ کی شب بڑی تخریب کاری کو ناکام بنانے کے بعد عبداللہ شاہ غازی کے مزار کی سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ مزار میں داخل ہوتے وقت تلاشی لی جارہی ہے۔ مزار سے دور بھی ریجرز اور پولیس کی بھاری نفری ناکہ بندی سے تلاشی کے بعد زائرین کو مزارکی طرف جانے کی اجازت دے رہے ہیں۔

بہت سے عقیدت مند ،ڈھولک کی تھاپ پر دھمال ڈالتے ہوئے عبداللہ شاہ غازی کے عرس میں شرکت کررہے ہیں۔ عرس کی تقریبات سترہ نومبرتک جاری رہیں گی  اور زائرین پر جوش آمد کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔ سماء

میں

کی

آمد

performance

Tabool ads will show in this div