میانوالی جلسہ، ایک لاکھ افراد کی شرکت، پی ٹی آئی کا دعویٰ

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : تحريک انصاف کے مطابق ميانوالی کے جلسے ميں ایک لاکھ افراد شریک ہوئے، بڑی تعداد ميں خواتين بھی چلی آئيں، آزاد ذرائع يہ تعداد 60 ہزار جبکہ پوليس شرکاء کی تعداد 40 سے 50 ہزار بتاتی ہے۔

مزار قائد، مینار پاکستان اور اب ہوم گراؤنڈ، کپتان کے آبائی شہر میانوالی میں لوگ بڑی تعداد میں پہنچے، پارٹی رہنماء تو خوش تھے کپتان بھی خوشی چھپا نہ سکے۔

شاید یہ پہلا موقع ہوگا کہ میانوالی کے کسی بھی جلسے میں خواتین کی اتنی بڑی تعداد پہنچی ہو۔

بہرحال یہ تو تھیں خواتین اور کپتان کی باتیں، جلسوں کے شرکاء کی تعداد اکثر زیر بحث رہتی ہے، آزاد ذرائع بتاتے ہیں جلسے میں 60 ہزار افراد نے شرکت کی، تاہم ان کا کہنا ہے کہ یہ تعداد بھی میانوالی میں سجائے گئے ماضی کے جلسوں کی نسبت کہیں زیادہ تھی۔

پولیس ذرائع کہتے ہیں کپتان کا ساتھ دینے کیلئے جلسے میں 40 سے 50 ہزار لوگ پہنچے۔

آزاد ذرائع اور پولیس کے اعداد و شمار سے قطع نظر پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے جلسے میں ایک لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے۔ سماء

پی

ایک

Gujranwala

ٹی

jirga

Tabool ads will show in this div