امریکامیں پاکستانی سفیرنےاہم بات بتادی
واشنگٹن: امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہاہےکہ امریکا اور پاکستان کے درمیان دفاعی اورجوہری تعاون پربھی کام کیاجارہاہے۔
پاکستان کے امریکا میں سفیرجلیل عباس جیلانی نے امریکی صدارتی انتخابات کی کوریج کیلئےآنیوالےمیڈیانمائندوں کااستقبال کیا۔کوریج کے لیے امریکا آئے ہوئے صحافیوں کو جلیل عباس جیلانی نےپاکستان، امریکاتعلقات پربریفنگ دی۔
عباس جیلانی نے بتایاکہ امریکا اور پاکستان کے درمیان معیشت،تجارت،انسداددہشت گردی میں تعاون پرکام جاری ہے۔جلیل عباس کاکہناتھاکہ دوطرفہ تعاون پر6ورکنگ گروپ کام کررہےہیں۔ انھوں نے بتایا کہ امریکاکیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانےپرکام کررہےہیں۔
جلیل عباس کاکہناتھاکہ امریکی انتخاب کی کوریج پاکستان میں میڈیاکی ترقی کاثبوت ہے۔پچھلےچندسال میں پاک امریکاتعلقات بہترہوئے۔ انھوں نےپاک امریکاتعلقات کو انتہائی اہم قراردیا۔ سماء