لاس اینجلس : ٹیلر سوفٹ رواں سال کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی گلوکارہ قرار دی گئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گلوکارہ ٹیلر سوفٹ رواں سال کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی گلوکارہ قرار دیدی گئی ہیں۔
مرتب کردہ لسٹ کے مطابق ٹیلر سوفٹ کی آمدنی رواں سال 170ملین ڈالر رہی، انہوں نے سالانہ آمدنی کے رولنگ اسٹون کے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 26 سالہ ٹیلر سوفٹ گزشتہ سال اس فہرست میں دوسرے نمبر پر تھیں لیکن اس مرتبہ دوسرے نمبرپر 28سالہ ایڈلے ہیں جنہوں نے 80 ملین ڈالر کمائے ہیں۔
سال 2013ءمیں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی گلوکارہ کا اعزاز حاصل کرنے والی میڈونا اس سال تیسرے نمبر پر ہیں، ان کی آمدنی 170ملین ڈالر رہی ہے۔
گلوکارہ بیونسے نوول اس سال اس فہرست میں 54 ملین ڈالر کی کمائی کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔ سماء