پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری، 15 دہشت گرد ہلاک

اسٹاف رپورٹ

راولپنڈی : آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں پر کاری ضربیں لگانے کا سلسلہ جاری ہے، خیبر ایجنسی میں پاک فوج کی تازہ فضائی کارروائی میں 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی کے علاقوں جمرود اور باڑہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 15 دہشت گرد مارے گئے، کارروائی میں 3 ٹھکانے بھی تباہ کئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق 15 جون سے جاری آپریشن میں اب تک 1260 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے 170 سے زائد ٹھکانے تباہ کئے گئے۔

پاک فوج کا کہنا ہے کہ میر علی، میرانشاہ، دتہ خیل سمیت شمالی وزیرستان کا بڑا علاقہ دہشت گردوں سے کلیئر کرایا جاچکا ہے۔ سماء

planet

akram

پاک فوج

آپریشن ضرب عضب

Tabool ads will show in this div