کوہاٹ میں دھماکا، تین افراد جاں بحق،دس زخمی
ویب ایڈیٹر:
کوہاٹ: کوہاٹ کے علاقے پشاور چوک پر دھماکے میں تین افراد جاں بحق، جب کہ دس زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پشاور چوک پر بارودی مواد کے دھماکے میں تین افراد جان سے چلے گئے، جب کہ دس افراد زخمی ہوگئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ سماء