عوام پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے مایوس ہوچکے ہیں، شاہ محمود قریشی

ویب ایڈیٹر

ملتان : شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ عمران خان کی محنت رنگ لے آئی ہے، قوم جاگ گئی، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے عوام کو مایوس کیا، بلاول بھٹو کے نام سے سوچ نہیں بدل سکتی، پی پی کارکن پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں شفاف الیکشن کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، ملک کو نئی قیادت اور سوچ کی ضرورت ہے، قوم جاگ گئی ہے، عمران خان کی محنت رنگ لے آئی، سیاسی شعور رکھنے والے طبقے کا ذہن بدل چکا ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے عوام کو مایوس کیا۔

وہ کہتے ہیں کہ سياسی شعور رکھنے والا طبقہ حکومتيں بناتا اور گراتا ہے، ايک سياستدان نے کہا عمران خان سياسی نابالغ ہيں، میں اعتراف کرتا ہوں کپتان کو لوٹ مار کا بالکل بھی تجربہ نہيں، پیپلزپارٹی کارکن تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں، بلاول بھٹو کے نام سے سوچ نہیں بدل سکتی، پی پی کی موجودہ قیادت میں بھٹو کی سوچ ہے نہ فلسفہ۔ سماء

ODIs

android

Tabool ads will show in this div