کراچی : فرنٹیئرکالونی میں موبائل کے قریب دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی
ویب ایڈیٹر
کراچی : کراچی کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں موبائل کے قریب دھماکے میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے، کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
ایس پی ساجد سدوزئی کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ راستے میں کھڑی موٹر سائیکل میں نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، واقعے میں چوکی انچارج اور 5 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق واقعے میں کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی جبکہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ سماء
زخمی
burger
Burma
defence
piracy
تبولا
Tabool ads will show in this div