پاکستان کےکئی شہروں میں دھندکےڈیرے

Foggy Weather Lhr Usman Pkg 02-11  

لاہور: نومبر کا مہينہ شروع ہوتے ہي لاہور سميت پنجاب کے ميداني علاقوں ميں دھند چھاگئی۔دھند کے باعث درجہ حرارت تو کم ہوگیا ہے تاہم گرد و غبار کی چادر سے شہریوں کی آنکھوں میں چبھن بھی شروع ہوگئی ہے۔

پنجاب میں ہرطرف دھند کا راج رہا۔صبح ہوتے ہي حد نگاہ کم ہوگئی اورٹریفک کی روانی بھی متاثر ہونے لگی ۔شہریوں کا کہناتھاکہ دھند کے باعث  گرمی کم ہوئی ہے جس سے انہیں ریلیف ملا تاہم فضا میں موجود گردو غبار آنکھوں میں چبھن کے مسائل بھی پیدا کررہی ہے۔

دوسري طرف ماہرين موسميات کا کہنا ہے کہ خشک موسم کي وجہ سے لاہور سميت وسطي پنجاب ميں آنے والے دنوں ميں بھي صبح کے وقت دھند رہنے کا امکان ہے۔چيف ميٹرولوجسٹ نے بتایاکہ ابھي بارش کي کوئي توقع نہيں ہےجس کي وجہ سے پنجاب کے ميداني علاقے گردوغبار اور دھند کي چادر کي لپيٹ ميں ہيں۔

دھند کي وجہ سے لاہور ائرپورٹ پر حد نگاہ ساڑھے تين سو ميٹر تک رہ گئي  جبکہ سڑکوں پر بھي لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ماہرين موسميات کے مطابق نومبر اور دسمبر کے مہينوں ميں بہت کم بارشيں ہوں گي جس کي وجہ سے پنجاب کے ميداني علاقے دھند کي لپيٹ ميں ہي رہيں گے۔ سماء

PUNJAB

DG met

Tabool ads will show in this div