راول پنڈی : ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے اب تک 19 شہری شہید، جب کہ اسی سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، پاک نے اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین گروپ کو ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری کا دورہ بھی کرایا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کے گروپ نے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاک فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی کے باعث ہونے والے نقصان سے آگاہ کیا۔
ترجمان کے مطابق پاک فوج کی جانب سے فوجی مبصرین گروپ کو سرحدی صورت حال پر بریفنگ دی گئی، مبصر گروپ کو زمینی حقائق سے آگاہ کیا گیا، ترجمان پاک فوج کے مطابق ورکنگ باؤنڈری پر آٹھ شہری شہید، جب کہ 51زخمی ہوئے، جب کہ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے ایک سال میں178مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق رواں سال بھارتی فائرنگ کی بلا اشتعال فائرنگ سے سال بھر میں 80 افراد زخمی، جب کہ 19 شہری شہید ہوئے۔ سماء