پشاور : وانا میں سرچ آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھماکے میں شہید ہونے والے میجر عمران کی نماز جنازہ پشاور کور ہیڈکواٹرز میں ادا کردی گئی ہے۔
ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں سرچ آپریشن کے دوران شہید ہونے والے میجر عمران کی نماز جنازہ کور ہیڈکواٹرز پشاور میں ادا کردی گئی ہے۔
نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل ہدایت الرحمان، آئی جی ایف سی، گورنر سمیت دیگر اعلیٰ فوجی اور سول افسران نے شرکت کی۔ دھماکے میں چھ جوان بھی زخمی ہوئے۔ سماء