وزیراعظم جھوٹےالزامات سےسرخروہوں گے،زعیم قادری

Zaheem Qadri Pc Lhr 01-11 لاہور : ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم جھوٹے الزامات سے سرخرو ہوں گے، پہلے ہی کہا تھا کہ معاملہ سڑکوں پر حل نہیں ہوگا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف جھوٹے الزامات سے سرخرو ہوں گے، وزیراعظم کسی کرپشن میں ملوث نہیں۔ زعیم قادری کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ معاملہ سڑکوں پر حل نہیں ہوگا، حکومت کمیشن کے تمام فیصلوں پر عمل کرے گی، ن لیگ کے مؤقف کا آج اعادہ ہوا ہے۔ سماء

tahir ul qadri

Zaeem Qadri

Punjab govt

Panama leaks

PTIdharna

Tabool ads will show in this div