امن برقرار رکھنے کیلئے بھارت فائر بندی کا احترام کرے، سرتاج عزیز

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، کہتے ہیں خطے میں امن برقرار رکھنے کیلئے بھارت فائر بندی کا احترام کرے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارت مسلسل جارحیت کا ارتکاب کررہا ہے، عید پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 4 افراد شہید ہوگئے۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت اپنی فورسز کو جارحانہ کارروائیوں سے باز رکھنے میں ناکام نظر آرہی ہے، خطے میں امن برقرار رکھنے اور دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد کیلئے بھارت فائر بندی کا احترام کرے۔

سرتاج عزیز نے مزید کہا کہ پاکستان تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کررہا ہے، نئی دہلی بھی امن کو موقع دے۔ سماء

hijacking

ahmadinejad

secretaries

mirza

فائر

Tabool ads will show in this div