وانامیں دھماکا،میجرشہید

army-isi-not-backing-pti-pat-ispr

راول پنڈی : افغانستان کی سرحد پر پاکستان کے وفاق کے زیر انتظام علاقے جنوبی وزیرستان میں دھماکے میں ایک میجر جاں بحق جبکہ چھ اہلکار زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں سرچ آپریشن جاری تھا، اسی دوران آئی ای ڈی کا دھماکا ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کی زد میں آکر میجر عمران جاں بحق ہوئے۔

Ispr Major Imran Still 01-11

آئی ایس پی آرکاکہناتھاکہ اس واقعے میں  چھ فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔زخمی اہلکاروں میں ایک لیفٹیننٹ بھی شامل ہے۔ سماء

pak army

wana

south Waziristan

Tabool ads will show in this div