شیلنگ سے ایک اور پی ٹی آئی کارکن چل بسا

SAWABI BURHAN CLASHES PKG 01-111` IRSHAD

پشاور:موٹروے پرشیلنگ سے ایک اور ہلاکت سامنے آگئی۔  پاکستان تحریک انصاف کا زخمی کارکن جھاڑیوں میں پڑے پڑے دم توڑگیا۔ لاش کچھ دیر بعد قبل دیکھی گئی۔ گزشتہ روز موٹر وے پرشیلنگ سے پاکستان تحریک انصاف کا ایک اور کارکن جاں بحق ہو گیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے بتایا جا رہاہے کہ سلمان نامی کارکن گزشتہ روز شیلنگ کےدوران زخمی ہوا تھا۔ جو رات بھر جھاڑیوں میں پڑا رہا اور دم توڑگیا۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہلاکت کا مقدمہ وفاقی حکومت کیخلاف درج کرایا جائے گا۔ سلمان کا تعلق صوابی سے تھا۔

نمائندہ سماء کے مطابق کارکن کا تعلق پشاور کے جس علاقے سے بتایا جا رہا ہے وہاں سے کسی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل موٹر وے پر شیلنگ سے زخمی کارکن عثمان بھی دم توڑ چکا ہے ۔ پشاور کے علاقے تہکال سے تعلق رکھنے والا عثمان سرپر شیل لگنے سے شدید زخمی ہوا تھا۔ واقعے کے بعد سے عثمان بیہوش تھا۔

خيبرپختونخوا کے وزيرقانون امتياز شاہد کے مطابق عثمان بروقت طبي امداد نہ ملنے پر جاں بحق ہوا جس کا مقدمہ وفاقی حکومت کے خلاف مقدمہ درج کرايا جائے گا ۔ سماء

IMRAN KHAN

SHELLING

motor way

KPK govt

Panama leaks

PTI supporter dead

Tabool ads will show in this div