پی ٹی آئی کو بڑا صدمہ؛موٹروے پرشیلنگ سے پہلی ہلاکت
پشاور: موٹروے پرشیلنگ سے پی ٹی آئی کا زخمی کارکن عثمان دم توڑگیا۔ خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا۔ نمائندہ سماء کے مطابق گزشتہ روزموٹروے پر پولیس کی شیلنگ سے زخمی ہونے والا پاکستان تحریک انصاف کا کارکن عثمان چل بسا۔ پشاور کے علاقے تہکال سے تعلق رکھنے والا عثمان سرپر شیل لگنے سے شدید زخمی ہوا تھا۔ واقعے کے بعد سے عثمان بیہوش تھا۔
خيبرپختونخوا کے وزيرقانون امتياز شاہد کے مطابق عثمان بروقت طبي امداد نہ ملنے پر جاں بحق ہوا جس کا مقدمہ وفاقی حکومت کے خلاف مقدمہ درج کرايا جائے گا ۔ سماء