مریم نواز کا پی ٹی آئی لیڈر کو قانونی نوٹس

Oct 31, 2016

3

اسلام آباد : مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء کو قانونی نوٹس بھجوادیا، وزیراعظم کی صاحبزادی نے جھوٹے الزام پر نعیم الحق سے فوری معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کردیا۔

وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا، انہوں نے سیکیورٹی لیکس سے متعلق جھوٹا الزام لگانے پر فوری طور پر معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کردیا۔

maryam-nawaz1-680x413

سپریم کورٹ کے ذریعے بھیجے گئے قانونی نوٹس میں مریم نواز نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جھوٹا اور بے بنیاد الزام میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلئے لگایا گیا، میں نہ سیکیورٹی کمیٹی کی رکن ہوں اور نہ ہی متعلقہ معلومات تک میری رسائی ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے اجلاسوں کے فیصلوں و مباحثوں سے بھی ان کا کوئی تعلق نہیں، جھوٹے الزام کے ذریعے میری ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا اور میری حب الوطنی پر شک کیا گیا۔

مریم نواز کہتی ہیں کہ الزام لگانے والے نے ریاست کے اہم جزو کی انتظامیہ کو نشانہ بنایا، جھوٹے الزام سے میری کی عزت، وقار، شہرت کو مجروح کیا گیا۔ سماء

 

ATTOCK

NAEEM UL HAQ

MARYAM NAWAZ SHARIF

SWABI

mission islamabad lock down

News Gate Scandal

#BaniGalaRises

#MaryamIsCyrilSource

#میاں_جی_تن_کے_رکھو

Tabool ads will show in this div