پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان

A customer uses a petrol nozzle to fill up his tank in a gas station in Nice

اسلام آباد : اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی گئی، حکومت نے یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کہ اوگرا کی سمری کے برعکس تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ سال 2013ء کے برعکس آج پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں واضح کمی ہوئی ہے۔

Ishaq Dar Sot 31-10

اوگرا نے گزشتہ روز حکومت کو سمری ارسال کی تھی جس میں پیٹرول 2 روپے 29  پیسے، ڈیزل 2 روپے، مٹی کا تیل 6 روپے 75 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل 6 روپے 40  پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی تھی جو مسترد کر دی گئی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں بھی مزید 15 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔ سماء

TAX

finance minister

Petroleum Price Unchanged

Tabool ads will show in this div