بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ،4شہری شہید

An Indian Border Security Force (BSF) soldier patrols near the fenced border with Pakistan in Suchetgarh راول پنڈی : ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے چار شہری شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر سرحد خلاف ورزی کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس سے چار شہری شہید، جب کہ چھ  شہری شدید زخمی ہیں۔ پاکستانی افواج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے،موثر جوابی کارروائی میں پاک فوج نے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ سماء

RAHEEL SHARIF

indian force

Indian Soldiers

Tabool ads will show in this div