ن لیگ کی پی ٹی آئی کو نئی پیشکش

Bpr Zaeem Qadri

لاہور : مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کو نئی پیشکش کردی، زعیم قادری کہتے ہیں احتجاج کیلئے جگہ اور سیکیورٹی دینے کو تیار ہیں، بلوائیوں کو اسلام آباد میں داخل ہونے سے روکنا ریاست کی ذمہ داری ہے، پرویز خٹک ریاست کمزور کرنے کی سازش کررہے ہیں۔

سماء سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نواز کے رہنماء اور ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری نے کہا کہ بلوائیوں کو اسلام آباد میں داخلے سے روکنا ریاست کی ذمہ داری ہے، ابھی اور بھی رکاوٹیں موجود ہیں، پولیس کا پیچھے ہٹنا حکمت عملی کا حصہ ہے، افسران موقع پر موجود ہیں، وہ ہی فیصلے کررہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک ریاست کمزور کرنے کی سازش کررہے ہیں، پی ٹی آئی رابطہ کرے جگہ اور سیکیورٹی دیں گے، ریاست کی اچھائی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ سماء

PUNJAB

ATTOCK

Zaeem Qadri

SWABI

mission islamabad lock down

#BaniGalaRises

#MaryamIsCyrilSource

#میاں_جی_تن_کے_رکھو

Tabool ads will show in this div