گھنٹوں تاخیرکےبعدپی آئی اےکی پہلی حج پروازوطن واپس پہنچ گئی

اسٹاف رپورٹ


کراچی / لاہور  :  پی آئی اے کی پہلی حج پرواز حاجیوں کو لے کر لاہور پہنچ گئی، جب کہ کراچی آنے والی پہلی حج پروازساڑھے تین گھنٹے تاخیرکا شکار ہوئی۔

پی آئی اے کی پہلی حج پرواز رات ساڑھے بارہ بجے حاجیوں کو لے کر لاہور پہنچ گئی، پہلی حج پرواز ایک گھنٹہ تاخیر سے لاہور پہنچی۔ پرواز کے ذریعے چار سو سترہ حجاج لاہور پہنچے۔

لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر سرکاری حکام نے حجاج کرام کا استقبال کیا، جب کہ دوسری جانب پی آئی اے کی کراچی آنے والی پہلی حج پرواز ساڑھے تین گھنٹے تاخیر سے صبح آٹھ بجے کراچی ائیرپورٹ پہنچی۔ پرواز پی کے 3002 کو صبح پانچ بجے پہنچنا تھا جو کہ تاخیر کا شکار رہی۔ تاہم میڈیا کو ایئرپورٹ کے اندر جانے اورکوریج کی اجازت نہ دی گئی۔ دوسری جانب ایئرپورٹ کے اندر نہ جانے کی اجازت ملنے پر حجاج کے اہل خانہ کو بھی  شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ سماء

آئی

ceo

britain

Tabool ads will show in this div