عارف علوی کی پولیس والوں کے ساتھ شدیدجھڑپ

اسلام آباد:عارف علوی کی بنی گالہ جانے کی کوشش کے دوران ان کی پولیس اہلکاروں سے جھڑپ ہوئی۔ عارف علوی کے ہمراہ عمران اسماعیل بھی تھے۔
اسلام آباد میں عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ جاتے ہوئے رکن قومی اسمبلی عارف علوی اور عمران اسماعیل کی پولیس سے جھڑپ ہوئی۔ ان کا مطالبہ تھاکہ انھیں آگے بڑھنےدیا جائے۔ اس دوران پولیس اور رہنماؤں کے درمیان شدید منہ ماری ہوئی۔ رہنماؤں کا کہنا تھاکہ انھیں روکنا غیرقانونی اور غیر آئینی ہے۔ سماء