شیخ رشید شریف برادران کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے سے گریز کریں، بلال بٹ

ویب ایڈیٹر

ملتان : ن لیگ کے مقامی رہنماء بلال بٹ نے شیخ رشید کو لوٹا سیاستدان قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شریف برادران کے خلاف نازیبا اور گھٹیا زبان استعمال نہ کریں، احتجاج سب کا حق ہے، میاں صاحب اشارہ کریں تو عمران اور شیخ رشید ملتان میں نظر نہیں آئیں گے۔

سماء سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماء بلال بٹ نے کہا کہ قوانین سب پر لاگو ہوتے ہیں، شیخ رشید نے سیاست کو گندا کیا، وہ شریف برادران صاحب کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال نہ کریں، احتجاج سب کا حق ہے، ہم پُرامن لوگ ہیں، مظاہرین کو مشکل سے کنٹرول کیا ہوا ہے، میاں صاحب اشارہ کریں تو عمران خان اور شیخ رشید ملتان میں نظر نہیں آئیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید بی گریڈ کا لوٹا سیاستدان ہے، انہیں ملتان میں کوئی نہیں جانتا، شیخ رشید کو کارکنوں کا غصہ برداشت کرنا چاہئے، غلط بیانی سے مزید اشتعال پھیلے گا۔ سماء

pentagon

closure

officer

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div