کراچی : ٹرک نے کئی گاڑیوں کو روند ڈالا، ایک شخص جاں بحق، 10 افراد زخمی

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

کراچی : کراچی کے علاقے حبیب بینک چورنگی پر تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوکر گاڑیوں پر چڑھ دوڑا، ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، کاریں، موٹر سائیکلیں اور رکشہ سمیت کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

نمائندہ سماء کے مطابق سائٹ ایریا کے علاقے حبیب بینک چورنگی پر ایک تیز رفتار ٹرک بریک فیل ہونے کے باعث سامنے سے آنے والی کئی گاڑیوں کو روندتا چلا گیا، 2 رکشے، موٹر سائیکلیں اور کاریں تباہ ہوگئیں، رکشہ سمیت 2 گاڑیاں پل سے نیچے جاگریں۔

ذرائع کے مطابق واقعے میں 10 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، کچھ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

نمائندے کا کہنا ہے کہ بدترین ٹریفک حادثے کے بعد حبیب بینک چورنگی اور اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا، پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی جبکہ پل سے نیچے گرنے والی گاڑیوں کو نکالنے کیلئے امدادی کام جاری ہیں۔ سماء

زخمی

burger

MQM

APS Peshawar

South Africa

ایک

Tabool ads will show in this div