باب ڈلن نے خاموشی توڑ دی

Oct 30, 2016
feinstein-03 نیویارک : باب ڈلن نے خاموشی توڑ دی، نوبیل انعام قبول کرتا ہوں۔ امریکی گلوکار اور نغمہ نگار باب ڈلن نے نوبیل انعام ملنے کے دو ہفتے بعد خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنا نوبیل انعام قبول کرتے ہیں۔ rs-dylan-b35dbfb6-50a0-4892-ad1b-f41c0ea89c31 برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق باب ڈلن کورواں ماہ کی 13 تاریخ کو ادب کا نوبیل انعام دیا گیا تھا جس نے ادبی حلقوں کے بڑے حصے کو حیرت زدہ کر دیا تھا کیوں کہ وہ روایتی معنوں میں ادیب نہیں بلکہ نغمہ نگار ہیں۔ اس سے قبل ادب کا نوبیل انعام عام طور پر ناول نگاروں اور شاعروں کو دیا جاتا رہا ہے، نوبیل فاونڈیشن نے ایک بیان میں کہا کہ باب ڈلِن نے انھیں بتایا ہے کہ نوبیل انعام ملنے کی خبر نے انھیں دنگ کر دیا تھا۔ Bob Dylan فاونڈیشن کے مطابق ابھی اس بات کا فیصلہ نہیں ہوا کہ آیا باب ڈلن دسمبر میں ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے یا نہیں،تاہم باب ڈلن نے ایک برطانوی اخبار کو بتایا کہ وہ خود جا کر انعام حاصل کرنا پسند کریں گے۔ bob-dylan-52fe6be6-hero باب ڈلن کو امریکی نغمہ نگاری کی عظیم روایت کے اندر رہ کر نئے شاعرانہ پیرائے تخلیق کرنے کے صلے میں 13 اکتوبر کو نوبیل انعام سے نوازا گیا تھا۔ سماء

USA

music

WRITER

sound

background music

theme

Bob Dylan

composer

Nobel Peace Award

Tabool ads will show in this div