ن لیگ کے نعروں پر خوشی ہوئی، تنقید کرنے پر زرداری کا شکریہ، عمران خان

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : عمران خان کہتے ہیں کہ اپنے خلاف نعرے لگنے پر خوشی ہوئی، میں وزیراعظم نہیں، کس چیز سے استعفیٰ دوں، آصف زرداری کا شکریہ کہ میرے لئے اچھے الفاظ استعمال نہیں کئے، کسی کے اشارے پر کوئی مگرمچھوں سے نہیں لڑ سکتا، مجھے یقین تھا قوم ایک دن میرے ساتھ ہوگی، کل ملتان میں تمام ریکارڈ ٹوٹیں گے۔

اسلام آباد میں تقریباً 2 ماہ سے جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ زرداری، نواز شریف اکٹھے ہوجائیں تو بھی نہیں ہراسکتے، میں اکیلا نیا پاکستان نہیں بناسکتا تھا، 15 سال سیاست کی، کوئی بڑا نام پارٹی میں نہیں آیا، مجھے یقین تھا قوم ایک دن میرے ساتھ ہوگی۔

وہ کہتے ہیں کہ جب مخالف خوف پر فیصلہ کرے تو ہار جاتا ہے، ن لیگ والے گو عمران گو کہہ رہے تھے تو میں خوش ہوا، میں کدھر جاؤں؟ کیا میں وزیراعظم ہوں، نواز شریف تھوڑا سوچ لیتے تو ایسا نعرہ نہ ہوتا، میں کس چیز سے استعفی دوں؟، وزیراعظم میرانشاہ میں تھے لیکن آئی ڈی پیز نہیں، وزیراعظم آئی ڈی پیز سے خطاب کرتے تو وہاں بھی نعرہ لگ جاتا۔

پی ٹی آئی کپتان نے کہا کہ زرداری کی جانب سے الفاظ استعمال کرنے کا شکریہ، شکر ہے انہوں نے اچھے الفاظ استعمال نہیں کئے، کسی کے اشارے پر کوئی مگر مچھوں سے نہیں لڑسکتا، میں اسے سیاست نہیں کہتا قوم بیدار ہورہی ہے، کل ملتان میں تمام ریکارڈ ٹوٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کیلئے قوم نے اشارہ دے دیا، پاکستان میں جمہوریت کا کوئی وجود نہیں، ملتان میں گاڑی سے آگے نکلنے پر نوجوان کو گولی مار دی گئی، ظالموں کو سزائیں نہ ہوئیں آئندہ بھی ایسا ہوگا، حکمران قبضہ گروپ ہیں، زرداری نواز شریف کے مفاد ایک ہیں، دونوں کیخلاف کیسز کروں گا۔ سماء

climate

عمران خان

tattoo

Tabool ads will show in this div