پی ٹی آئی کوحکومت الٹانےکیلئےلاشوں کی ضرورت ہے

Zaeem Qadri Pc Lhr 30-10 لاہور : ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک کیلئے سیکیورٹی  رسک ہین، جب کہ کپتان کیساتھ شیخ رشید بھی ملک کے خلاف سازش کا حصہ ہیں، خیبرپختونخوا کا سرکاری اسلحہ اسلام آباد کيسے پہنچا پرویز خٹک تحقیقات کریں۔ لاہور میں میڈیا سے گفت گو میں ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کا سرکاری اسلحہ اسلام آباد کيسے پہنچا؟ اس تمام معاملے کی تحقيقات کرنا پرويز خٹک کی ذمہ داری ہے۔ زعیم قادری نے پی ٹی آئی قیادت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے میں اسلحہ کی کیا ضرورت تھی جو اس طرح کا اسلحہ کے پی کے سے اسلام آباد منتقل کیا جا رہا تھا، لگتا ہے کہ پی ٹی آئی کے مقاصد کچھ اور ہیں، پی ٹی آئی کو حکومت الٹانے کیلئے لاشوں کی ضرورت ہے، شيخ رشيد بھی اس سازش ميں شريک ہيں۔ ترجمان پنجاب حکومت نے ایک بار پھر ٹھوس انداز میں اپوزیشن کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اسلام آباد پر قبضہ نہيں کرنے ديں گے، اسلحے کی ترسيل بغاوت کا منہ بولتا ثبوت ہے، عمران خان ملک کیلئے سيکيورٹی رسک بن چکے ہيں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کی تعمير و ترقی کے دشمن ہیں، عوام سے اپيل ہے کہ اس شخص کی باتوں پر دھيان نہ ديں۔ سماء

KPK

Zaeem Qadri

Punjab govt

Weapon Seized

#BaniGala

Tabool ads will show in this div