بھارت کی شرانگیزیوں کاسلسلہ آج بھی جاری
راول پنڈی: پاکستان کے ساتھ ملحقہ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کےمطابق ورکنگ باؤنڈری پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا۔ آئی ایس پی آرنےبتایاکہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے چار شہری زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آرکامزیدکہناتھاکہ بھارتی فوج کی وقفے وقفے سے فائرنگ سے قریبی آبادی میں خوف کی فضا ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ بھارت کی جانب سے ہرپار،چپراڑ،پھکلیاں اورشکرگڑھ سیکٹرمیں فائرنگ جاری ہے۔ سماء