رکاوٹیں ہٹنےسے مشکلات ٹل گئیں
اسلام آباد:انتظامیہ نے رابطہ سڑکوں پر کھڑی رکاوٹیں ہٹالی ہیں۔ ٹریفک کی روانی سے شہریوں نے اطمینان کا سانس لیا ہے۔
پرویزخٹک کی وارننگ، عدالتی حکم یا کچھ اور؟وفاقی حکومت کو ہوش آہی گیا۔وزیر داخلہ کا حکم آیا اورراتوں رات کایا پلٹ گئی۔ملک کی اہم موٹروے سےرکاوٹیں ہٹالی گئیں اوردیگررابطہ سڑکیں بھی کھل گئیں۔ تاہم کنٹینرزابھی سڑک کنارے موجود ہیں۔
نئےاحکامات کے ساتھ موٹروے پرنئی فورس بھی آگئی۔بنی گالا پرتازہ دم دستے پہنچ گئے۔بریک ڈاؤن کیلئے خصوصی اقدامات کے تحت پنجاب بھر ميں دفعہ ايک سو چواليس نافذ ہے۔موٹر وے بند ہونے سے جہاں شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا وہیں گزشتہ شب حضرو کے قریب افسوسناک حادثے میں لیفٹیننٹ کرنل شاہد شہید اور میجر جلال زخمی ہوگئے تھے۔ سماء