جموں و کشمیر کے رہنما یاسین ملک رہا کردیے گئے
سری نگر: جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کو چار ماہ بعد بھارتی قید سے رہا کردیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کشمیری رہنما یاسین ملک کو ہفتے کی شام میں سینٹرل جیل سے رہا کیا گیا جس کے بعد وہ اپنے گھر پہنچ چکے ہیں۔
یاسین ملک کو سورا میڈیکل انسٹیٹیوٹ سے جیل منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ بازو میں انفکشن کے باعث اسپتال میں داخل تھے۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج نے یاسین ملک کو 8 جولائی کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد سے انکی رہائی کےلئے مسلسل کوششیں جاری تھیں۔ سماء