کنٹینرزکےباعث 2فوجی افسران حادثےکاشکار،لیفٹننٹ کرنل شہید

Oct 29, 2016
  SOLDIER ACCIDENT PKG 29-10004 [video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/10/SOLDIER-ACCIDENT-PKG-29-10.mp4"][/video] راول پنڈی : اسلام آباد موٹر وے پر کنٹینروں کی وجہ سے افسوس ناک واقعہ میں پاک افواج کے دو فوجی افسران حادثے کا شکار ہوگئے، لیفٹننٹ کرنل شاہد حادثے میں شہید، جب کہ میجر جلال زخمی ہوگئے، حضرو کے قریب کنٹینروں سے راستہ بند ہونے کی وجہ سے پاک فوج کے دو افسر گہری کھائی میں جاگرے تھے۔ ترجمان پاک افواج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد موٹر وے پر حضرو کے قريب افسوس ناک حادثے میں ليفٹنںٹ کرنل شاہد ہارون پل سے نيچے پچاس فٹ گہرائي ميں جاگرے۔ ميجر جلال بھي ساتھي افسر کو بچانے کي کوششوں کے دوران گہرائي ميں گرگئے، افسران کو فوري طور پر ريسکيو کر کے ڈي ايچ کيو حضر پہنچايا گيا، جہاں ليفٹننٹ کرنل شاہد شہيد، جب کہ ميجر جلال زخمي ہيں۔ اسلام آباد سے اسي کلوميٹر دور آٹھ بجے ہونے والا حادثہ دراصل اس وقت پيش آيا جب فوجي کانوائے نوشہرہ سے پنڈي جارہا تھا کہ ہارون پل کے قريب کنٹينرز سے راستہ بلاک ديکھ کر کانوائے کي گاڑياں رک گئيں۔ ايسے ميں ليفٹننٹ کرنل شاہد اور ميجر جلال متبادل راستے کي تلاش ميں گہرائي ميں گرگئے۔ سماء

TRAFFIC ACCIDENT

DITCH

Islamabad Lock Down

Tabool ads will show in this div