
[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/10/Shaikh-Rasheed-NML-SOT-29-10.mp4"][/video]
اسلام آباد : پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پہلے ہی کہا تھا کہ متنازعہ خبر پر پرویز رشید کو قربان کردیا جائے گا، دس دن پہلے ہی پیش گوئی کردی تھی۔
شيخ رشيد کا مزید کہنا تھا کہ پرويز رشيد کو گرفتار کيا جائے گا ور پھر تحقيقات ہونگی، دوندے کي قرباني قبول ہوگئي تو ان کي بچت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ متنازع خبر پر حکومت نے سیاسی بکروں کی تیاری کرلی ہے، پرویز رشید کے بعد بھی کئی لوگوں کا نمبر لگے گا، حکومت کس کس کی قربانی دے گی، پہلی نومبر تک سارا معاملہ کلیئر ہو جائے گا۔ حکومت ایک بیوروکریٹ کی قربانی بھی دے گی۔ پہلی تاریخ تک پتہ لگے گا کہ یہ دو استعفے قابل قبول ہیں یا نہیں۔ سماء