کراچی کےایسٹ زون میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا

POLICE RANGERS NEAR PKG 29-10 ALI کراچی : ناظم آباد کے علاقے میں مجلس کے دوران دہشت گردوں کے حملے کے بعد ایسٹ زون میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے، جب کہ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ ناظم آباد کے علاقے میں مجلس کے دوران فائرنگ کا واقعہ لاروش ریسٹورنٹ کی گلی میں پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں نے مجلس پر فائرنگ کی۔ عینی شاہدین کے مطابق پونے 6 بجے کے قریب حملہ آوروں نے فائرنگ کی، حملہ آوروں نے ہیلمٹ پہن رکھے تھے، مرد گھر کے باہر اور خواتین گھر کے اندر مجلس میں شریک تھیں۔ ایڈیشنل پولیس سرجن کے مطابق واقعہ میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے خول ملے ہیں، حملے کے بعد آئی جی سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلی، جب کہ ایس ایس پی سینٹرل کو فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں خاتون اور چار مرد شامل ہیں، 2 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا، سب کے اوپری حصوں پر گولیاں لگیں، واقعہ پر گورنر سندھ نے بھی فوری نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی جب کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 3 زخمیوں کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، دوسری جانب دہشت گردی کے واقعہ کے تناظر میں ایسٹ زون میں ریڈ الرٹ جاری اور تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز فوری حکم پر عمل کرنے کی سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ سماء

KARACHI OPERATION

KARACHI KILLING

RED ALERT

DIG EAST

Tabool ads will show in this div