اولیاء کی سرزمین والوں نے فیصلہ دیدیا، نواز شریف کو جانا ہوگا، شیخ رشید

اسٹاف رپورٹ

ملتان : شیخ رشید کہتے ہیں کہ ملتانیوں نے گلو بٹوں کو بھگا دیا، عوام نے فیصلہ دیدیا نواز شریف کو جانا ہوگا، جاوید ہاشمی کی اس سے زیادہ سبکی نہیں ہوسکتی، ان کا نام لینا جلسے اور عمران خان کی توہین سمجھتا ہوں، جمہوریت کو خطرہ ہوا تو دیوانے ایوانوں کو آگ لگادیں گے۔

ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے عظیم الشان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جتنے لوگ اسٹیڈیم میں ہیں اسے کہیں زیادہ باہر ہیں، ملتان کے عوام نے فیصلہ دیدیا، نواز شریف کو جانا ہوگا، وزیراعظم صاحب شرافت سے استعفیٰ دیدیں، ایسا نہ ہو عمران خان پی ایم ہاؤس کے باہر جلسے کا اعلان کردیں۔

وہ کہتے ہیں کہ ہاشمی صاحب آپ کا نام لینا جلسے اور عمران خان کی توہین سمجھتا ہوں، آصف زرداری سن لیں انقلاب عمران خان کا نام ہوگا، نواز شریف جمہوریت کو خطرہ ہوا تو دیوانے ایوانوں کو آگ لگادیں گے۔ سماء

فیصلہ

objections

nbp

Tabool ads will show in this div