حکومت نے چھٹی کا اعلان کردیا

Oct 29, 2016
11967189304_711bb77593_b حکومت کی جانب سے ہندو برادری کے تہوار کے موقع پر ہندو برادری کیلئے چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔ سماء کے مطابق دنیا بھر میں ہندؤ دیوالی کا دیہوار اتوار کو منا رہے ہیں، جس کے تناظر میں حکومت سندھ کی جانب سے صوبے بھر میں ہندو برادری کیلئے "پیر" کو چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب سے جاری پیغام کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے بھی ہندو برداری کو دیوالی کے موقع پر مبارک باد پیش کی گئی، وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ دیوالی کا تہوار اتوار کو منایا جا رہا ہے، جو چھٹی کا دن ہے، اس وجہ سے ہندو برداری کو پیر کے روز چھٹی پیپلزپارٹی حکومت کی جانب سے ہندو برداری کیلئے تحفہ ہے۔ aa01454ab60a160f236f7deca2de85e2 دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے بھی حیدرآباد اور سکھر میں متعلقہ حکام کو دیوالی کی مناسبت سے بہتر انتظامات اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی ہدایات جاری کی ہیں۔ سماء

SUKKUR

community

sindh govt

Tabool ads will show in this div