خشک سالی نے تباہی مچادی

drought               

نیویارک:  اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ افریقہ کے جنوبی حصوں میں خشک سالی گزشتہ 35 برسوں کی بدترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جب کہ آئندہ مہینوں میں یہ مزید بڑھے گی۔

خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے ماحولیات میچاریا کاماؤ نے موزمبیق کے چار روزہ دورے کے بعد کہا کہ خشک سالی کا بحران اب مزید سنگین ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس خشک سالی سے افریقہ کے جنوبی حصے میں 18 ملین کے قریب افراد متاثر ہوئے ہیں، جب کہ موزمبیق میں یہ تعداد ڈیڑھ ملین ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ خشک سالی سے شدید متاثرہ علاقوں میں زمبابوے، ملاوی، لیسوتھو اور جنوبی مڈغاسکر شامل ہیں۔ ایجنسی / سماء

UNITED NATION

Tabool ads will show in this div