بچے کی موت، عمران خان نے ذمہ داروں کا پتہ بتادیا
اسلام آباد : عمران خان نے راولپنڈی میں پولیس کی آنسو گیس شیلنگ کے باعث بچے کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعے کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں راولپنڈی میں پولیس شیلنگ کے باعث بچے کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں بچے کی موت کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے، شریف برادران کا آمرانہ چہرہ قوم کے سامنے آچکا ہے، ن لیگ کیوں عوام کے پیسوں پر پختونخوا میں جلسے کرتی ہے؟۔ سماء