پیٹرول بم کی تیاری

Oct 28, 2016

petrol-nosal-640x384

اسلام آباد : اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پونے 7 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کردی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو بھجوا دی۔

سمری کے مطابق مٹی کا تیل 6 روپے 75 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 40 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرام کی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 29 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ 2 روپے فی لیٹر بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کی صورت میں نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔ سماء

Finance Ministery

Petroleum Price Hike

Tabool ads will show in this div