ریاستی رٹ چیلنج کرنیوالوں کو حکومت کا چیلنج

Zaeem Qadri Lhr Pkg 28-10

لاہور : ترجمان پنجاب حکومت زعيم قادری کہتے ہیں کہ رياست کی رٹ کو چيلنج کرنیوالے ہر اقدام کو روکا جائے گا، شيخ رشيد کو کيا پکڑنا وہ پہلے ہی بھاگا ہوا ہے۔

لاہور ميں پريس کانفرنس کرتے ہوئے زعيم قادری کا کہنا تھا کہ کسی صورت بھی چند ہزار لوگوں کو 20 کروڑ عوام کے بنيادی حقوق سلب نہيں کرنے ديں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شيخ رشيد کو کيا پکڑنا وہ خود ہی دربدر پھر رہے ہيں، کسی کو حکومتی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔

زعيم قادری نے عمران خان کو نريندر خان کہتے ہوئے ملکی ترقی کا دشمن بھی قرار دے ديا۔ سماء

Zaeem Qadri

mission islamabad lock down

committee chowk

#BaniGala

#ہم_سب_عمران_ہیں

#RawalpindiRisesForKhan

Tabool ads will show in this div