عمران خان نے آئندہ کا لائحہ عمل بتادیا

Oct 28, 2016

Ik Media Talk Bani Gala 28-10

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/10/Ik-Bani-Gala-1600-New-28-10.mp4"][/video]

اسلام آباد : عمران خان نے حکومت کو ایک بار پھر للکار دیا، کہتے ہیں کون سے قانون کے تحت مجھے نظر بند کیا گیا، یہ کون سی جمہوریت ہے، 2 نومبر کو دھرنا ہر صورت ہوگا، آج تیاری کیلئے ریلی نکالنی تھی، حکومت نے اپنے طرز عمل سے ہماری تیاری خود کرادی، 50 ہزار پولیس بھی تعینات کردو، سونامی سب کو بہا کر لے جائے گا، مجھے جیل میں ڈالو گے، باہر نکل کر پھر احتجاج کروں گا، یکم نومبر کر سپریم کورٹ جارہا ہوں، دیکھنا چاہتے ہیں عدالت کیا کرتی ہے۔

عمران خان نے ایک بار پھر ن لیگ حکومت کو للکار دیا، بنی گالہ پر تمام رکاوٹیں توڑ کر باہر آگئے، مرکزی قیادت اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ کون سے قانون کے تحت مجھے بند کیا گیا، یہ کون سی جمہوریت ہے، میڈیا کے راستے میں بھی رکاوٹ ڈالی جارہی ہے، ہمارے کارکن پہاڑیاں چڑھ کر یہاں پہنچے، قوم کھڑی ہوگئی، اب یہ سیلاب آپ نہیں روک سکتے۔

Ik Bani Gala 1600 New 28-10

ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو کوہاٹ میں جلسے سے کسی نے نہیں روکا گیا، کے پی پولیس آزاد ہے، ان پر پنجاب پولیس کی طرح کوئی سیاسی دباؤ نہیں، جنہوں نے گولیاں چلائیں ان کو اور دونوں بھائیوں کو بھی جیلوں میں ڈالیں گے، کرپٹ افراد ن لیگ کی حمایت کررہے ہیں۔

عمران خان بولے کہ 2 نومبر کر ڈی چوک ضرور جائیں گے، بتائیں گے عوامی طاقت کیا ہوتی ہے، مجھے جیلوں میں ڈالو گے، باہر نکل کر پھر احتجاج کروں گا، 50 ہزار پولیس اہلکار بھی تعینات کردو مجھے نہیں روک سکتے، سونامی سب کچھ بہا کر لے جائے گا۔

پی ٹی آئی کپتان نے کہا کہ سارے قانون صرف ہمارے لئے ہیں، حکمرانوں نے قانون کی دھجیاں اڑادیں، سپریم کورٹ پر حملہ کرنیوالوں سے کوئی امید نہیں، پنڈی میں 2 نومبر کی تیاری کرنا تھی، انہوں نے ہماری تیاری خود کروادی، پنڈی میں اسکول اور میٹرو بند کردی گئی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ جج بتائیں کس قانون کے تحت یہ سب ہورہا ہے؟ نواز شریف کرپشن چھپانے کیلئے جمہوریت کے پیچھے چھپتا ہے، یکم نومبر کو ہرحال میں سپریم کورٹ جاؤں گا، ہم دیکھنا چاہ رہے ہیں کہ عدالت کیا کرتی ہے۔ سماء

IMRAN KHAN

Panama

mission islamabad lock down

committee chowk

#BaniGala

#ہم_سب_عمران_ہیں

#RawalpindiRisesForKhan

Tabool ads will show in this div