حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی

Oct 28, 2016

ibrar ul huq  bipper

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/10/Bani-Gala-Fc-Arrest-Isb-28-10.mp4"][/video]

کراچی : پی ٹی آئی رہنماء اور معروف گلوکار ابرار الحق نے سلمان احمد کی گرفتاری کو حکومت کی اوچھی حرکت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان کی گرفتاری نفرت کا اظہار ہے، ہمارا مطالبہ روزانہ 12 ارب روپے کی کرپشن روکنا ہے، بنی گالہ جارہا ہوں کوئی مجھے روک کر دکھائے۔

سماء سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء اور معروف گلوکار ابرار الحق کا کہنا تھا کہ سلمان احمد کو گرفتار کرنا نفرت کا اظہار ہے، سلمان احمد کا کیا قصور تھا، وہ تو اکیلا جارہا تھا، سلمان تقریر کرتا ہے نہ اس کے پاس کوئی عہدہ ہے، حکومت بوکھلاہٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہی ہے۔

وہ بولے کہ یہاں اگر ایف آئی اے، نیب آزاد ہوتا تو حرکت میں آتا، عدالتیں بھی ازخود نوٹس لیتی رہی ہیں، حکمران عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔

ابرار الحق نے کہا کہ ہمارا مطالبہ روزانہ 12 ارب روپے کی کرپشن روکنا ہے، احتساب مانگنا کون سا خلاف قانون عمل ہے، بادشاہت میں قوانین پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا، میں بنی گالا جاؤں گا کوئی مجھے روک کر دکھائے۔ سماء

ABRAR UL HAQ

mission islamabad lock down

committee chowk

#BaniGala

#ہم_سب_عمران_ہیں

Tabool ads will show in this div