حکومت کا پکا بندوبست؛کیاعمران خان نظربندہوگئے؟

bani Gala Assitant Comm Isb Vo 28-10

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو بنی گالہ سےراولپنڈی جانے سے روکنے کے لیےحکومت نے پکا بندوبست کرلیا۔ مجسٹریٹ علی جاوید لیٹرلےکر بنی گالہ پہنچ گئے۔ مجسٹریٹ اسلام آباد علی جاوید انتظامیہ کی جانب سے ہدایت نامہ لے کر بنی گالہ پہنچے تھے، مگرکارکنوں نے انہیں بنی گالہ میں داخل نہیں ہونے دیا۔

مجسٹریٹ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو بتانا ہے کہ وہ بنی گالہ سے باہر نہیں جا سکتے اورعدالتی احکامات کے مطابق وہ جلسہ اوردھرنا نہیں کر سکتے۔ مگر عمران خان کے قانونی مشیرعون چوہدری اور دیگر رہنماﺅں نے باہر ہی بات چیت کی جس کے بعد عون چوہدری نے مجسٹریٹ سے لیٹر وصول کر لیا۔

تحریک انصاف کے رہنماﺅں اور مجسٹریٹ کے درمیان  ہونے والی بات چیت میڈیا نمائندوں نے بھی ریکارڈ کی۔ بنی گالا کے باہر مجسٹریٹ کو روکنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہناتھا کہ انتظامیہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کررہی ہے۔ ناکے ختم کرنے تک انتظامیہ کے ساتھ کوئی بات نہیں کی جائے گی۔

اس موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئےجہانگیرترین کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے عدالتی احکامات کی دھجیاں اُڑا دیں ۔۔ دو نومبر کے مقصد پر قائم ہیں اوراسے کامیاب بنائیں گے۔ سماء

PanamaLeaks

#IslamabadLockdown

November 2 sit-in

Panamagate

#ImranKhan #PTI

Tabool ads will show in this div